21 اکتوبر 2026 - 10:57
ایرانی صدر: خاک کھا لیں گے، مگر وطن کی مٹی نہیں دیں گے

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قومی ہیرو ستارخان کی جدوجہد اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مشکلات برداشت کر لیں گے، لیکن اپنے وطن کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دیں گے۔

اہلِ بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی صفحے پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی ہیرو ستارخان کی یاد منائی اور آزادی، قانون کی بالادستی اور ایرانی قوم کے وقار کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا۔

صدر پزشکیان نے لکھا کہ ستارخان نے ایسے مقصد کے لیے جدوجہد کی جسے وہ ایران کے شایانِ شان سمجھتے تھے، یعنی آزادی، قانون اور قوم کی سربلندی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ایسے سپوتوں پر فخر ہے، جنہوں نے اپنی اقدار کو صرف الفاظ سے نہیں بلکہ ثابت قدمی اور عملی جدوجہد سے معنی پہنائے۔

صدر پزشکیان نے اپنے پیغام کے اختتام پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’خاک کھا لیں گے، مگر خاک نہیں دیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha